ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کا بھر پور جائزہ لیا گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین آج ہی سے مختلف سیکٹروں اور اراکین اسمبلی کے دفاتر کا دورہ کرکے بلدیاتی الیکشن کیلئے حق پرست امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے
بلدیاتی الیکشن کیلئے حق پرست امیداوروں کے انٹرویوز کا سلسلہ تیزی سے مکمل کیاجائے گا تاکہ حق پرست بلدیاتی امیدواروں میں سے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر کی فہرست کو حتمی شکل دی جاسکے
کراچی ۔۔۔18، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس آج ہوا جس میں آئندہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے بھر پور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم الیکشن سیل کی کارکردگی کو سراہایا گیا اور اسے مزید فعال کرنے کیلئے مختلف تجاوز پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین آج ہی سے مختلف سیکٹروں اور اراکین اسمبلی کے دفاتر کا دورہ کریں گے اور شہر بھر میں علاقائی سطح پر بلدیاتی الیکشن کیلئے حق پرست امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے حق پرست امیداوروں کے انٹرویوز کا سلسلہ تیزی سے مکمل کیاجائے گا تاکہ حق پرست بلدیاتی امیدواروں میں سے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر کی فہرست کو حتمی شکل دی جاسک