دس سال پہلے پندرہ سال پہلے چھوٹی موٹی غلطیوں پرتحریک سے معطل اورناجائزطورسے خارج کئے جانے والے واپس آئیں اور رابطہ کریں،الطاف حسین
لندن۔۔۔17ستمبر2015ء
جناب الطاف حسین نے اپنی 62ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دس سال پہلے پندرہ سال پہلے چھوٹی موٹی غلطیوں پرتحریک سے معطل اورناجائزطورسے خارج کئے جانے والے کارکنان واپس آئیں اور رابطہ کریں۔انہوں نے کہاکہ میں ایک کمیٹی بناتا ہوں جو دوبارہ جائزہ لے گی اگر آپ کا جرم قابل معافی ہوگاتو واپس آپ ایم کیو ایم میں آ جائیں گے، ۔جناب الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ وہ خدارا نظم و ضبط کے ساتھ کام کریں اور جو پاک صاف پایا جائے گا جس کے ساتھ ناجائز ہواہے اسے واپس لیا جائے گا ۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ سیکٹر زاور یونٹس کا دورہ کریں اور جائزہ لیں۔