کراچی میں بسنے والے تمام قومیتوں کے افراد بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم کے امیدوار کو کامیاب کرائیں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔17ستمبر2015 ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے جمعرات کی شب جناح گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر اردو بولنے والے تو بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوا یم ہمیشہ کی طرح ووٹ دیں گے لیکن میں کراچی میں بسنے والے پنجابی ، سرائیکی ، پختون ، گلگتی، ہزاروال و دیگر لوگوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ آگے بڑھیں اوردنیاکو بتا دیں کہ ہم کراچی والے ہیں karachitesہیں اور ہم سب مل کر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔