ایم کیوایم کی جانب سے ممتاز آئینی و قانونی ماہر اور سینئر سیاسی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کے خیالات کا خیرمقدم
بیرسٹر اعتزاز احسن نے آج سینیٹ میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ملکی سلامتی کے خیرخواہ قوم کے تمام افراد کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ رابطہ کمیٹی
سینئر رہنما بیرسٹراعترازاحسن اور ویٹرن رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
تمام جمہوریت پسند اورروشن خیال سیاستدان، دانشور، کالم نگار اور سیاسی جماعتیں بیرسٹر اعترازاحسن اور فرحت اللہ بابر کے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اورسندھ میں پائے جانے والی بے چینی کے خاتمہ کے لئے آواز بلند کریں
کراچی ۔۔۔ 14 ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹ میں قائدحزب اختلاف اورملک کے ممتازآئینی وقانونی ماہراورسینئرسیاسی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرسٹراعتزازاحسن نے آج سینیٹ کے ایوان میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ ملکی سلامتی کے خیرخواہ قوم کے تمام افرادکے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم سینئررہنما بیرسٹراعترازاحسن اور ویٹرن رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے تمام جمہوریت پسند اور روشن خیال سیاستدانوں، دانشوروں، کالم نگاروں اور سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بیرسٹراعترازاحسن اورفرحت اللہ بابر کے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور سندھ میں پائے جانے والی بے چینی کے خاتمہ کے لئے آوازبلندکریں۔
Read in English