Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوا یم کوکمزور کرکے شہر مذہبی انتہاء پسندوں کے حوالے کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار


کراچی میں ایم کیوا یم کوکمزور کرکے شہر مذہبی انتہاء پسندوں کے حوالے کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 9/13/2015
کراچی میں ایم کیوا یم کوکمزور کرکے شہر مذہبی انتہاء پسندوں کے حوالے کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی میں سولین مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے، شہر میں جنگل کا قانون مزیدنہیں چلنے دیں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی کے با ہمت عوام نے تمام دھونس دھمکیوں کے باوجودبڑی ریلی نکال کر ظالم قوتوں کو ناکام بنادیاہے
جب تک اسیر، لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کارکنان کو انصاف فراہم نہیں کیاجاتااحتجاج کرتے رہیں گے ،سید شاہد پاشا
الطاف حسین ایک سو چ ہے جو پاکستان کی خوشحالی کی واحد امید ہے،زریں مجید
کراچی آپریشن میں تمام ریاستی مشینری کے ذریعے مہاجروں کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، وسیم اختر
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی کے لاکھوں شرکاء سے رابطہ کمیٹی و دیگر مقررین کا خطاب 
کراچی ۔۔۔۔13ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہداء ،لاپتہ اور اسیر کارکنان کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیمستعفی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوا یم نے اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اورٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہر دروازہ کھٹکھٹایا ریاستی ادارے آئین و قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، کراچی میں ایم کیوا یم کی سیاسی طاقت کو کمزور کرکے طالبان، داعش اور مذہبی انتہاء پسندوں کے حوالے کرنے اور کراچی والوں کو بلدیاتی انتخابات سے آؤٹ کرنے کیلئے ساز شیں کی جارہی ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے کراچی میں سولین مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے لیکن کراچی کے عوام کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی سازشیں ناکام بنا دیں گے جس طرح آج لاکھوں با ہمت و نڈر عوام نے تمام تر رکاوٹوں اور دھونس دھمکیوں کے باوجود لیاقت آبادسے مزار قائد تک بڑی ریلی نکال کر ظالم قوتوں کو ناکام بنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کراچی میں جنگل کا قانون یکسر مسترد کرتی ہے اور اب اس جنگل کے قانون کو مزید چلنے نہیں دے گی،ایم کیوا یم کی فلاحی اور سیاسی سرگرمیوں کو آئین و قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے چھینا گیا ہے لیکن کراچی سمیت ملک بھر کے حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین سے محبت رکھتے ہیں اور آج بھی انکے نظریے سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونیوالی ناانصافیوں سے ملک کا استحکام داؤ پر لگا رہا ہے لیکن ہمارے حکمران پاک چائنا کوریڈور کے نشے میں گم ہیں ۔انہوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایم کیوا یم کے 50کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا ، 150سے زائد کارکنان کو مختلف ایجنسیوں کی جانب سے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے اور کسی عدالت میں انہیں پیش نہیں کیا جارہا،4000کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا گیا لیکن ہمارے کارکنان نے کسی چھاپے ، گرفتاری میں مزاحمت نہیں کی تو پھر ہمیں بتایا جائے کہ اگر ہمارے کارکنان کرمنل ہوتے تو وہ با خوشی و رضا اپنی گرفتاریاں دیتے؟۔انہوں نے کہاکہ ملک کی عدالتوں کو مفلوج بنادیاگیا ہے اورہمارے زیر حراست کارکنان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد جھوٹے مقابلے دکھا کر انکی لاشوں کوشہر کے دور دراز علاقوں میں پھینکا جارہاہے، سیف ہاؤسز کی اصطلاح بے بنیاد اور ایم کیو ایم کے پر امن چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایم کیوا یم کے کارکنان کی جانب سے مزاحمت کے دعوں کو یکسر مستر دکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوا یم امن پسند اور جرائم کی مخالف جماعت ہے اور ہم عید الضحیٰ کے بڑے ایونٹ کو بھی پر امن طریقے سے محبت کے ساتھ کامیاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کے ساتھ ناانصافیوں پر یوم سوگ منایا تو ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یوم سوگ منانے والے عوام کو حراساں کیا، آج نکالی جانے والی ریلی کی کوریج سے روکنے کیلئے ریاستی ادارے میڈیا کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ایم کیوا یم کے ویب ٹیلی ویژن کو بھی بند کردیا گیا ہے لیکن ایم کیو ایم اس تمام ظلم و ستم کے باوجود ملک کے استحکام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ایم کیوا یم نے ہمیشہ میڈیا گروپس کے ساتھ نا انصافیوں پر سب سے پہلے آواز بلند کی ہے لیکن آج ایم کیوا یم کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر میڈیا گروپس دھمکیوں سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیوا یم نے 92ء کے آپریشن کے بعد اور 2013ء سے جاری ریاستی آپریشن میں کبھی کسی ایجنسی سے مقابلہ نہیں کیا لہٰذا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رینجرز کے چند متعصب اہلکاروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان پر جھوٹے مقابلوں کے الزامات کا نوٹس لیکر تحقیقات کروائیں۔انہوں نے مجمع میں قرارداد پیش کی کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کا ماورائے عدالت قتل فی الفور بند کیا جائے ، ماورائے عدالت قتل ہونیوالے کارکنان کو انصاف فراہم کیا جائے ، جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان کو با خیر و عافیت بازیاب کرایا جائے اور انکے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک کیاجائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے خطابات اور انٹرویوز کی نشر و اشاعت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں،ایم کیوا یم کی سیاسی و فلاحی سرگرمیوں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم کی جائیں اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا قبلہ درست کرکے اصل دہشت گردوں کا قلعہ قمہ کیا جائے ۔قراداد کے اختتام پر شرکاء نے دنوں ہاتھ بلند کر کے قررداد کی تائید کی۔رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہا کہ ظالم قووتیں ٹیلیویژ ن پر آکر دعوے کرتی تھیں کہ اب ایم کیوا یم کے ساتھ عوام نہیں ہے لیکن آج کے اجتماع نے ان لوگوں کے منہ پر تمانچہ ماراہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ایم کیوا یم کے ایک ایک اسیر ، لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کو انصاف فراہم نہیں کیاجاتا ہم ایسے ہی پر امن احتجاج کرتے رہیں گے ،ہمارے کارکنان پر انسانیت سوز تشدد کرنے کے بعد انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کرکے قوم سے جھوٹ بولا جارہاہے۔انہوں نے کراچی کے عوام کو سلام تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کراچی کے عوام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ہم ننگے بھوکے نہیں ہیں بلکہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں جنہوں نے پاکستان کی نومولود ریاست کو سہارا دیا تھا، اگر ایم کیوا یم کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ملک بھر کے مظلوم اپنا حق ظالم حکمرانوں سے چھین لیں گے۔رکن رابطہ کمیٹی محترمہ زریں مجید نے کہا کہ آج کراچی کے مظلوم عوام مزار قائد کے سامنے بانی پاکستان سے سوال کرنے آئے ہیں کہ کیا انہوں نے پاکستان کے قیام میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں آج انکے ساتھ ہونیوالے نا انصافیوں کیلئے دی تھیں؟۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین پر غیر آئینی پابندی لگا کر انہیں انکے کروڑوں چاہنے والوں سے دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن الطاف حسین ایک ایسی سو چ کا نام ہے جو پاکستان کی خوشحالی کی واحد امید ہے،آج کراچی سمیت ملک کے کونے کونے میں موجود مظلوم عوام جناب الطاف حسین سے دلی عقیدت رکھتے ہیں۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہاکہ دنیا کے کسی مذہب معاشرے میں ماورائے عدالت قتل کو تسلیم نہیں کیا جاتا، دنیا بھر میں مجروموں کو سزا دینے کیلئے عدالتوں کا سہارا لیاجاتاہے لیکن ایم کیوا یم کو ملک کی کسی عدالت سمیت کسی دروازے سے انصاف نہیں ملا جس کی وجہ سے آج اس ظلم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کو حق گوئی کی سزا دی گئی اور عدالتوں کے ذریعے انکے خطابات اور تصاویر کی نشر واشاعت پر پابندی لگائی گئی جو آزادی اظہار رائے کے سراسر منافی و غیر آئینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کوہمارے کارکنان کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اختیارات حاصل نہیں ہیں ، ہم نے وزیر اعظم سمیت تمام ارباب اقتدار و اختیار سے کہا تھا کہ ایم کیوا یم ملک سے محبت کرنے والی جماعت ہے ہمارے کارکنان کے ساتھ نا انصافیاں بند کروائی جائیں لیکن ہماری شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا،آج ایم کیوا یم عوام کی عدالت میں اپنا مقدمہ لیکر آگئی ہے اور عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے اور یوم سوگ ، احتجاج کرنے والے پر امن شہریوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے حراساں کیا جارہا ہے،آج کی ریلی سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کا سنگین معاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں ایک مخصوص طبقے کے ساتھ 92ء کی طرح ناانصافیاں کی جارہی ہیں اور تمام ریاستی مشینری کے ذریعے مہاجروں کو دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔وسیم اختر نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے نوٹس لیں اور ان واقعات کی تحقیقا ت کریں اور انصاف فراہم کریں۔










1/11/2025 2:03:28 AM