ایم کیو ایم کے وفد کی مسجد شہداء اردو لیاقت آباد نمبر 10سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کے مقام کا دورہ
وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، سی اسی کے انچارج و اراکین کے علاوہ ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان موجود تھے
اتوار کو ایم کیوا یم کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی ایم کیوا یم کے آفیشلز ویب سائٹ www.mqm.orgپر براہ راست نشر کی جائے گی
کراچی ، سندھ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام نکالی جانے والی براہ راست دیکھ سکیں گے ۔
کراچی :۔۔ 12؍ ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام مورخہ 13؍ ستمبر 2015ء بروز اتوار سہ پہر 3بجے مسجد شہداء اردو لیاقت آباد نمبر 10سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی کے مقام کا دورہ کیا ۔ وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سید امین الحق ، شبیر احمد قائم خانی ، کمال ملک، رضوان بابر، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی ) کے انچارج وسیم اختر، ارکان اور ایم کیوا یم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ریلی کے مقام مسجد شہداء اردو لیاقت آبادد نمبر 10 ، لیاقت آباد ڈاکخانہ چورنگی ، تین ہٹی چورنگی ، گرومندر اور قائد آعظم کے مزار سے متاثر سے متصل نمائش چورنگی کا دورہ کیا اور کارکنان سے گفتگو کی ۔ دریں اثنا ء ایم کیو ایم کے تحت نکالی جانے ریلی متحدہ قومی موومنٹ کے آفیشلز ویب سائٹ www.mqm.orgپر ، کراچی ، سندھ ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام براہ راست دیکھ سکیں گے ۔