ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے حصول انصافکیلئے اتوار کو احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی،اعلامیہ ایم کیوایم
احتجاجی ریلی 13ستمبر کو سہ پہر 3بجے شہداء اُردو لیاقت آباد نمبر 10 سے شروع ہوکرمزار قائد پر اختتام پزیر ہوگی،اعلامیہ
ریلی میں رابطہ کمیٹی ، سابق ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی،خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،اعلامیہ ایم کیوا یم
ریلی کے شرکاء تحریک کے شہداء ، اسیروں ، لاپتہ کارکنان اور انکے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ، اعلامیہ ایم کیوا یم
کراچی ۔۔۔12ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف اور حصول انصاف کیلئے مورخہ 13ستمبر 2015ء ، بروز اتوار سہ پہر 3بجے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ریلی کا آغاز مسجد شہداء اُردو لیاقت آباد نمبر دس سے کیا جائے گا جو مزار قائد پر اختتام پزیر ہوگی۔ایم کیوا یم کے تحت نکالی جانے والی ریلی میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی ، سابق ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی،خواتین ، بچوں ، بزرگوں ، نوجوانوں ، طالب علموں ، اساتذہ کرام ، علماء کرام ،وکلاء ،انجینئرز، ڈاکٹرزسمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ریلی کے شرکاء تحریکی جدوجہد میں شہید ہونیوالے کارکنان ، اسیروں اور لاپتہ ساتھیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔