لاہور میں نیو نیوز ٹیم پر فائرنگ اور کیمرامین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
فائرنگ اور کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ حقائق کوچھپانے کی مذموم کوشش ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
واقعہ میں ملوث بااثر افراد اور کو فی الفور گرفتار اور صحافتی آزادی سلب کرنے والوں کیلئے سخت کارروائی کی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
تشدد سے زخمی کیمرامین سے رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی ، جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی
کراچی ۔۔۔10، ستمبر2015ء
ٍٍ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوریج کرنے پر لاہور میں نیو نیوز ٹیم پر فائرنگ اور کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیو نیوز ٹیم پر فائرنگ اور کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ حقائق کوچھپانے کی مذموم کوشش ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نیو نیوز کی ٹیم پر فائرنگ اور کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے اور صحافت کے معزز شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ اس طرح کا غیر انسانی سلوک مہذب معاشرے میں باعث شرم اوربد نما داغ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے تشدد سے زخمی ہونے والے نیو نیوز ٹیم کے کیمرا مین سے دلی ہمددی کااظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نیو نیوز ٹیم پر فائرنگ اور کیمرا مین کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث بااثر افراد اور اور ان کے کارندوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور صحافتی آزادی سلب کرنے والے عناصر کیلئے فی الفور کاروائی کی جائے ۔