قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے قمرمنصور کی رہائی کا خیرمقدم
قمرمنصور اور انکے پورے خاندان کی تحریک کیلئے قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔9، ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رینجرز کی حراست سے ایم کیوایم کے سینئررکن قمرمنصور کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے اور رینجرزکے حکام کا شکریہ اداکیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قمرمنصور اور انکے پورے خاندان کی تحریک کیلئے قربانیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور ان قربانیوں کو کوئی ختم نہیں کرسکتاجس پر میں قمرمنصور اور ان کے تمام اہل خانہ کو زبردست مبارکباد، شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔