جیو کی ٹیم پر ہونے والا حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین
جیو کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار، زخمی ڈرائیور محمد انیس سے اظہار ہمدردی
واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے۔ الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعہ پر جیونیوز کے تمام اینکرز، رپورٹرز، کیمرہ مین، ٹیکنیشنز اور تمام عملے سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار
لندن ۔۔۔ 8 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی میں جیوکی ڈی ایس این جی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اورواقعہ میں جیوکے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جیو کی ٹیم پر ہونے والایہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اورقرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ پرجیونیوزکے تمام اینکرز، رپورٹرز ، کیمرہ مین،ٹیکنیشنز اورتمام عملے سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشدعلی جعفری شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشدعلی جعفری شہید کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈرائیورمحمدانیس سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔
English Viewers