Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کی جانب سے اردو کو سرکاری طور پر رائج کرنے کے احکامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


سپریم کورٹ کی جانب سے اردو کو سرکاری طور پر رائج کرنے کے احکامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/8/2015 1
سپریم کورٹ کی جانب سے اردو کو سرکاری طور پر رائج کرنے کے احکامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
68سال گزر جانے کے باوجود اردو کو سرکاری طور پر رائج نہیں کیا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی
آج تک تمام دفتری امور انگریزی زبان میں انجام دیے جاتے رہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
امید ہے حکومت سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اردو زبان کو سرکاری طور پر رائج کرنے کے عملی اقدامات کریگی۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 8 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے قومی زبان اردو کوسرکاری طورپر رائج کرنے کے احکامات کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ویسے توقیام پاکستان کے ساتھ ہی اردوکوقومی زبان قراردیدیا گیا تھا لیکن  68سال گزرجانے کے باوجوداردوکوسرکاری طور پررائج نہیں کیاگیاتھااورآج تک تمام دفتری امورانگریزی زبان میں انجام دیے جاتے رہے ہیں۔یہ امرخوش آئندہے کہ سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری طورپررائج کرنے کے واضح احکامات جاری کئے ہیں جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جواد ایس خواجہ اور بینچ میں شامل تمام جج صاحبان مبارکبادکے مستحق ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ حکومت سپریم کورٹ کے ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے اردوزبان کوسرکاری طورپررائج کرنے کے عملی اقدامات کرے گی۔

1/11/2025 1:58:37 AM