Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی جانب سے مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے کروڑوں حامیوں کو جانور کہنا انکی کھلی توہین ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی جانب سے مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے کروڑوں حامیوں کو جانور کہنا انکی کھلی توہین ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/8/2015 1
وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی جانب سے مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے کروڑوں حامیوں کو جانور کہنا انکی کھلی توہین ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
عبدالقادر بلوچ کا مہاجروں کو ’’جانور‘‘ کہنا مہاجروں سے ان کی شدید نفرت اور تعصب کا اظہار ہے۔ رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم نوازشریف وضاحت کریں کہ کیا عبدالقادر بلوچ کابیان ان کی حکومت اورجماعت کی پالیسی ہے
اگرعبدالقادربلوچ نے حکومت کی پالیسی سے ہٹ کربیان دیاہے توان سے مشاہداللہ خان کی طرح استعفیٰ لیاجائے 
عبدالقادربلوچ اپنے توہین آمیزبیان پر مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے تمام سپورٹرزسے غیرمشروط طورپرمعافی مانگیں۔رابطہ کمیٹی
پاکستان کواصل خطرہ عبدالقادربلوچ جیسے متعصب لوگوں سے ہے جوطاقت کے ذریعے محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 7 ستمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ کی جانب سے لاہورمیں ایک تقریب میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم پر بیہودہ الزامات لگانے اور مہاجروں کوجانورکہنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس بات کو ایم کیوایم کوحامی کروڑوں مہاجروں کی کھلی توہین قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان بنانے والے مہاجر عوام آج پاکستان میں بدترین مظالم کانشانہ بنائے جارہے ہیں۔ ایک جانب ان کوبدترین ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب تعصب کے نشہ میں اندھے بعض سیاستداں بھی ان کومسلسل طنزوتضحیک کانشانہ بنارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مہاجروں کو’’زندہ لاشیں ‘‘قراردیا۔ سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے مہاجروں کو’’ بھوکے ننگے ‘‘ ہونے کاطعنہ دیا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماسلیم ضیاء نے کالے کلوٹے قراردیا۔کسی نے انہیں پناہ گیرکہا، کسی نے تلیراورمٹروے قراردیا اور آج ن لیگ کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مہاجروں سے اپنی شدید نفرت اور تعصب کااظہارکرتے ہوئے مہاجروں کو ’’ جانور‘‘ قراردے دیاہے۔رابطہ کمیٹی نے عبدالقادربلوچ کے اس بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ظلم وبربریت اور ناانصافی اب اپنی انتہاء کوپہنچ چکی ہے، مہاجروں کودہشت گردقراردے کران کوچن چن کر ملازمتوں سے نکالاجارہاہے، ان کے کاروباربندکرائے جارہے ہیں،جیلوں اورعقوبت خانوں کوان سے بھراجارہاہے، ان کے قائدکے خطابات نشرکرنے اور بیانات وتصاویرتک چھاپنے پرپابندی عائدکردی گئی ہے اوراب انتہااس حدتک جاچکی ہے کہ ایک وفاقی وزیرمہاجروں کوجانورقراردے رہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم نے نہ ماضی میں کوئی تھی، نہ اب ہے۔ ایم کیوایم میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے اوراسے بچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔پاکستان کواصل خطرہ عبدالقادربلوچ جیسے متعصب لوگوں سے ہے جوطاقت کے ذریعے محب وطن مہاجروں کو دیوار سے لگا کر پاکستان کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ مطالبہ کیاکہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ کیا عبدالقادر بلوچ کابیان ان کی حکومت اورجماعت کی پالیسی ہے اوراگرانہوں نے حکومت کی پالیسی سے ہٹ کربیان دیاہے توان سے اسی طرح استعفیٰ طلب کیاجائے جیسے مشاہداللہ خان سے لیاگیاتھااورعبدالقادربلوچ سے کہاجائے کہ وہ مہاجروں سمیت ایم کیوایم کے تمام سپورٹرزسے غیرمشروط طورپرمعافی مانگیں۔ 

1/11/2025 1:48:36 AM