Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور ہائی کورٹ کا جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا فیصلہ ، عوام کا کراچی پریس کلب پر پر ہجوم احتجاجی مظاہرہ


لاہور ہائی کورٹ کا جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا فیصلہ ، عوام کا کراچی پریس کلب پر پر ہجوم احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/7/2015 1
لاہور ہائی کورٹ کا جناب الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا فیصلہ ، عوام کا کراچی پریس کلب پر پر ہجوم احتجاجی مظاہرہ
جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے ، بینرز اور پلے کارڈز پر مختلف اشعار اور مطالبے درج 
کراچی ۔۔۔7ستمبر2015ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر ، بیانات اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب پر بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران، کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، نوجوانوں ، طلباء و طالبات اورایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء احتجاج نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اُٹھائے ہوئے تھے جس پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف نعرے اور مطالبے درج تھے۔مظاہرے کے شرکا ء وقتاً فوقتاً جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

1/11/2025 2:05:13 AM