متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی سے خوفزدہ جماعتیں صرف ایم کیو ایم کی دشمن نہیں بلکہ غریب عوام کی دشمن ہیں جو نہیں چاہتیں کہ کسی بھی طرح غریب عوام کا مورال بلند ہو،انہیں سہولیات میسر ہوں اور ان کے مسائل حل ہوں۔ عبدالحسیب خان، طارق جاوید
یکم ستمبر2015ء
گھوٹکی ( )متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی سے خوفزدہ جماعتیں صرف ایم کیو ایم کی دشمن نہیں بلکہ غریب عوام کی دشمن ہیں جو نہیں چاہتیں کہ کسی بھی طرح غریب عوام کا مورال بلند ہو،انہیں سہولیات میسر ہوں اور ان کے مسائل حل ہوں اسی لئے متحدہ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے سیاسی گٹھ جوڑ کر رہی ہیں لیکن وہ یاد رکھیں متحدہ کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگالیں لیکن ان کی حسرتیں ناتمام رہیں گی ان خیالات کا اظہار گھوٹکی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب خان رکن،CEC طارق جاوید، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچا رج محمد عمر قریشی ،تنظیمی کمیٹی کے اراکین عظیم فاروقی ،عبد الخالق چانڈیو گھوٹکی زون میں جنرل وکرز اجلاس سے خطا ب کررتے ہوئے کہا۔اس موقع پر سند ھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شیرازمسعوداور مر کزی الیکشن سیل کے رکن فیروز خانزادہ بھی موجود تھے ۔ متحدہ قومی موومنٹ گھوٹکی زون کی تنظیم نو کے حوالے سے منعقد جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا قائد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی حق پر ستا نہ جد وجہد سے خا ئف جا گیر درانہ نظام اور مو روثی سیا ست کے حا می افرا د نے ایم کیو ایم کے خلاف سا زشو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ہمیں ان کی ساز شوں کو ناکا م بنا نے کیلئے اپنے اتحا د کو مزید متحد و منظم کر نے کی اشد ضر ورت ہے انہو ں نے کہا کہ نظریاتی تحریک اور اسکے کارکن کو ہمیشہ مصائب و مشکلات کا سامنا رہا ہے کیونکہ وہ ایسے نظام کی تبدیلی کی جد و جہد کرتے ہیں جسمیں تمام قومیں حقوق سے محروم ہوں اور ایک مخصوص طبقہ حکومت کرتا چلا جا رہا ہو، ملک میں رائج فرسودہ جاگیرادرانہ نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنے والوں کو اس نظام کے حامی لوگ انہیں اپنا دشمن سمجھ کر ان کے سامنے مشکلات کھڑی کرتے ہیں لیکن جو کارکن نظریاتی طور پر مضبوط ہوتا ہے وہ اپنے مشن و مقصد کے حصول کے لئے ان لوگوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتا ہے انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے غریبوں کے حقوق کی خاطر اپنی زندگی جدوجہد میں گزار دی ملک کے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے قائد تحریک کی اس کاوش کو سبوتاژکرنے کیلئے مختلف حربے اختیار کئے اور وکاوٹیں پیدا کی گئیں لیکن قائد تحریک اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ قائد تحریک کے مشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے دن رات محنت کرکے عوام کو حق پرستی کا پیغام دیں انہو ں نے مز ید کہا کہ ہما را ملک آج جن مسا ئل اور مشکلا ت سے دو چا ر ہے اس کی اہم وجہ ملک میں مو روثی سیا ست اور فر سودہ نظام حکو مت ہے اور اس کے خلا ف قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی نے عملی جہا د کیا اور آج بھی اس کے خا تمے کی جد وجہد میں کو شا ں ہیں اورقا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی ملک میں غریب و متو سط طبقے کے مظلو م عوام کی حکمر انی قا ئم کر نا چا ہتے ہیں جو بہت جلد ملک میں قا ئم ہو گی۔بعدازاں متحدہ قومی موومنٹ گھوٹکی زون کی 13ر کنی زونل کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔