متحدہ قومی موومنٹ ملک کو مسائل و مصائب سے نکالنے میں مصروف ہے اور ایم کیو ایم عوامی انقلاب کے ذریعے کرپٹ لوگوں کا احتسا ب کر یگی ،طارق جاوید
4ستمبر2015ء
سکھر( ) تحریکی کارکنان اپنے آپ کوتنظیمی ڈھانچے میں ڈھالیں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں اپنافعال کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب خان، سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن طارق جاوید ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچا رج محمد عمر قریشی ، اراکین عظیم فاروقی ، شیراز مسعود،عبد الخالق چانڈ یواور مر کز ی الیکشن سیل کے رکن فیر وز خانز ادہ نے سکھر زونل کمیٹی سے میٹنگ کے دوران کرتے ہوئے کیا ۔اور انہوں نے کہاکہمتحدہ قومی موومنٹ ملک کو مسائل و مصائب سے نکالنے میں مصروف ہے اور ایم کیو ایم عوامی انقلاب کے ذریعے کرپٹ لو گوں کا احتسا ب کر یگی ملک کی نا م نہاد سیا سی رہنما ملک کی دولت لو ٹنے میں مصروف ہیں ایم کیو ایم غر یبوں اور مز دوروں کی پا رٹی ہے وہ ایسے کسی بھی عمل میں شریک نہیں ہو گی جس میں عوامی مفا د شا مل نہ ہو۔انہوں نے مز ید کہا کہ ایم کیو ایم کی مقبو لیت کو دیکھ کراس ملک کے دو فیصد مراعات یا فتہ اور اسٹیبلشمنٹ کے لو گوں نے یہ سو چا کہ ان حر کتو ں سے وہ ایم کیو ایم کے کا رکنان کو ڈرا دیں گے مگروہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وہ نہیں جا نتے کہ ایم کیو ایم کے کا رکن خاک و خون کے دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچا ہے اس قسم کی آزما ئشیں ان کو حق پرستی کے را ستے پر چلنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے مزید کہاکہ قا ئد تحر یک محتر م جناب الطا ف حسین بھائی کی جا نب سے مبا رکبا د پیش کی اور کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین بھائی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے لئے آواز حق بلند کی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے قائد تحر یک محتر م جناب الطا ف حسین بھائی کو ایک اور جدو جہد میں شا ندار کا میا بی عطا کی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ کا رکنا ن کو ا حسا س ذمہ داری جب تک نہیں ہو گی اُس وقت تک عوام کو اس فر سودہ نظام سے چھٹکا رہ نہیں دلایا جا سکتااس کیلئے کا رکنان کو عملی جد و جہد کر نی ہو گی ۔