بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جنرل ورکر اجلاس مورخہ 6 ستمبر 2015 بروز اتوار پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا
لاہور۔۔۔۔ 5 ستمبر 2015
مورخہ 6 ستمبر 2015 بروز اتوار شام 5 بجے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس واقع نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اہم جنرل ورکر اجلاس منعقد ہو گا جس کی صدارات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمدقائم خانی کریں گے جبکہ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، رکن ندیم مرزا ، اراکین ایڈہاک کمیٹی سینٹرل پنجاب ،اراکین متحدہ سوشل فورم ،اراکین شعبہ خواتین اور سینٹرل پنجاب دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران ، ضلعی عہدیداران وکارکنان شرکت کریں گے ۔ جنرل ورکر اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔