رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ کے فاتحہ سوئم میں شرکت
متحدہ وفدنے قائدتحریک کی جانب سے شاہ تراب الحق قادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحومہ کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی
کراچی :۔۔۔5 ،ستمبر 2015
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ وفدنے امیرجماعت اہلسنت کراچی شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ کے فاتحہ سوئم میں شرکت کی اورایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے شاہ تراب الحق قادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعاکی۔اس موقع پردارالعلوم امجدیہ میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدہواجس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورشاہ تراب الحق قادری سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں گئیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں سابق رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی،انچارج علماء کمیٹی جاویداحمدو اراکین علماء کمیٹی اورسیکٹرویونٹ کے ذمہ داران شامل تھے۔