جماعت اہل سنت کراچی کے امیرعلامہ شاہ تراب الحق قادری کی اہلیہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے اور مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ،الطاف حسین
لندن۔۔۔3ستمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جماعت اہل سنت کراچی کے امیرو معروف عالم دین علامہ شاہ تراب ا لحق قادری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شاہ تراب الحق سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عا فرمائے۔