سینئر قانون دان بیرسٹر عبد الحفیظ پیرزادہ کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
اللہ تعالی، مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔2ستمبر 2015ء
متحدہ قومی مو ومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے سینئر قانون دان وسابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر عبد الحفیظ پیرزادہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی بیر سٹر عبد الحفیظ پیر زدہ مر حوم کے درجات بلند فر ما ئے انہیں اپنی جوار رحمت جگہ عطا ء فر ما ئے اور پسماند گان کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت عطا ء کر ے ۔