Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حالیہ کراچی آپریشن میں 128بیگناہ کارکنان و ہمدردوں کو جبری طور سے گمشدہ کیا جاچکا ہے، ایم کیوا یم لاپتہ افراد کمیٹی


حالیہ کراچی آپریشن میں 128بیگناہ کارکنان و ہمدردوں کو جبری طور سے گمشدہ کیا جاچکا ہے، ایم کیوا یم لاپتہ افراد کمیٹی
 Posted on: 8/30/2015
حالیہ کراچی آپریشن میں 128بیگناہ کارکنان و ہمدردوں کو جبری طور سے گمشدہ کیا جاچکا ہے، ایم کیوا یم لاپتہ افراد کمیٹی
چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف آف آرمی اسٹاف اور حکومتی کمیشن برائے جبری گمشدہ افراد کے سربراہ انصاف فراہم کریں
جبری طور سے گمشدہ افرادکی بحفاظت بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں
ایم کیوا یم کی لاپتہ افراد کمیٹی کے سربراہ بابر انیس کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔30اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی لاپتہ افراد کمیٹی کے سربراہ بابر انیس نے کہا ہے کہ ہمارے آباء و اجداد نے ایک ایسی ریاست بنانے کیلئے لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دی تھیں جہاں بسنے والے تمام افراد کو یکساں حقوق اور زندگی کی سہولیات میسر ہوں لیکن قابل افسوس بات ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونیوالی ریاست میں اپنے ہی بیگناہ شہریوں کو جس طرح غیر قانونی طور سے گرفتار کرکے جبری گمشدہ کرکے ان کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے وہ نہ صرف اسلامی اقدار کے منافی ہے بلکہ اس عمل سے انسانیت بھی شرمسار ہوگئی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منائے جانے والے ’’عالمی دن برائے جبری گمشدہ افراد‘‘ کے موقع پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بابر انیس نے کہا کہ دنیا بھر میں 30؍اگست کا دن ان ہزاروں خاندانوں کیلئے سوگ کا دن ہوتاہے جن کے پیاروں کو نہ کردہ جرم کی پاداش میں ریاستی اداروں کی جانب سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کراچی میں لاپتہ ہونیوالے افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں ، این جی اوز اور حکومتی عہدیداران سے سوال کیا کہ کیاہمارے پیاروں کی جانیں دیگر انسانوں کی طرح قیمتی نہیں ہیں؟ ،کیا بانیان پاکستان کی قربا نیاں اس لیے ہیں کہ ان کی اولادوں کو اپنا حق مانگنے کے جر م میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا جائے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجائے ؟۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرہونا ایک اتنا بڑا جرم بنادیا گیاہے جس کی پاداش میں درجنوں خاندان اپنے پیاروں کے بغیر ساری ساری زندگی انکی یادوں میں گزاررہے ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ جون1992ء میں کراچی میں شروع ہونیوالے ریاستی آپریشن کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والے 25بیگناہ افرادکو غیر قانونی طور سے گرفتار کرکے جبری طور پر گمشدہ کردیا گیا تھا جبکہ ستمبر 2013ء سے شروع ہونیوالے رینجرز آپریشن کے دوران تاحال 128بیگناہ افراد کوغیر قانونی حراست میں لیکر جبری طور سے گمشدہ کیا جاچکا ہے جس کے گواہ سینکڑوں عینی شاہدین دنیا کے کسی بھی غیر جانبدار فورم پر گواہی دینے کیلئے تیار ہیں،ہمارے جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش میں،اعلیٰ عدالتوں،سرکاری اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دروازوں پر ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انہیں انکے پیاروں کے متعلق تاحال کوئی آگا ہی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف ، حکومتی کمیشن برائے جبری گمشدہ افرا کے سربراہ جناب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور دیگرمتعلقہ حکام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ پاکستان میں بسنے والے دیگر شہریوں کی طرح مہاجروں کی بھی داد رسی کریں اورجبری طور سے گمشدہ کئے جانے والے ہمارے عزیزوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے مؤثر اقدامات کریں اور اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق جبری گمشدگیوں کو روکنے کیلئے ٹھوس و عملی قانون سازی یقینی بنائیں۔انہوں نے اقوام متحد ہ کےورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کے چےئر مین سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں جبری گمشدگیوں کی فوری روک تھام کیلئے قانون سازی میں ریاست پاکستان کی، اپنے ماہرین اور تجاویز کے ذریعے معاونت کریں ۔اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے کراچی میں جبری گمشدگیوں اور بیگناہوں کے ماورائے عدالتقتل کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر صحافیوں کو ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے جانے والے کارکنان اور ہمدردوں کے مکمل کوائف پر مشتمل فہرست بھی فراہم کی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کئے گئے کارکنان اورہمدردوں کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔









تصاویر

1/11/2025 2:43:50 AM