سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
اقوام متحدہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانیوالی مسلسل خلاف ورذیوں اورفائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے ۔الطاف حسین
پاک فوج بھارت کے حملوں کامنہ توڑجواب د ے ۔ الطاف حسین
بھارتی فوج کی فائرنگ سے کئی پاکستانی شہریوں کے شہید و زخمی ہونے پرقائدتحریک الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن ۔۔۔ اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے اوربھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی بے گناہ پاکستانی شہریوں کے شہیداورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔وہ آج نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نہتے پاکستانی شہریوں پر بھارتی فوج کے حملے کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتاہوں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتاہوں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے کی جانیوالی مسلسل خلاف ورذیوں اورفائرنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے۔انہوں نے پاک فوج کی قیادت اورتمام کورکمانڈروں سے کہاکہ بھارت کے حملوں کامنہ توڑجواب دیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ۔