قائدتحریک الطاف حسین کا ایم کیو ایم سی ای سی کی رکن و سرگرم کارکن محترمہ شمع منشی سے فون پر گفتگو
جناب الطاف حسین کا شمع منشی کے والد قطب الدین کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار
لندن : 25؍ اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے جناب الطاف حسین نے گزشتہ روم ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل (سی ای سی )کی رکن و سرگرم کارکن محترمہ شمع منشی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے والد د قطب الدین کے انتقال پردلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے محترمہ شمع منشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوا یم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ شمع منشی سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم قطب الدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین شمع منشی سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین بھی کی ۔