جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے لندن فون پر رابطہ
ایم کیوایم کی جانب سے استعفے کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر گفتگو کی
مولانا فضل الرحمن نے قائد تحریک الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر نظرثانی اور مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے کی درخواست
قائد تحریک الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کو رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی وجوہات اور اسباب سے آگاہ کیا
حکومت ایم کیوایم کی شکایات کو نہ صرف سنے گی بلکہ انہیں دور کرنے کی بھی بھرپور کوشش کریگی۔ مولانا فضل الرحمن کی یقین دہانی
لندن۔۔۔22، اگست2015ء
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے لندن فون پررابطہ کیااوران سے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے استعفے کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کے فیصلے پر گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمن نے جناب الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے پرنظرثانی اورمذاکرات کاسلسلہ شروع کرنے کی درخواست کی۔ جناب الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کو رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی وجوہات اور اسباب سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کا مؤقف پیش کیا۔ جس پر مولانافضل الرحمن نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ حکومت کی جانب سے انہیں ثالث اورمصالحت کارکی حیثیت سے اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت ایم کیوایم کی شکایات کونہ صرف سنے گی بلکہ انہیں دور کرنے کی بھی بھرپورکوشش کرے گی۔
English