متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااقبال مقدم سے اظہارتعزیت
رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے اجلاس میں اقبال مقدم کی والدہ محترمہ کے انتقال پراظہارافسوس
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی
کراچی ۔۔۔ 21 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔جس وقت انتقال کی خبرموصول ہوئی اس وقت اقبال مقدم رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ہنگامی اجلاس میں شریک تھے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ آج رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے اجلاس میں جناب الطاف حسین نے اقبال مقدم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ اقبال مقدم کی والدہ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ دے اوراقبال مقدم اوران کے تمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔اجلاس میں موجود رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان نے بھی اقبال مقدم سے ان کی والدہ کے انتقال پردلی تعزیت کااظہارکیااورمرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔