کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ پر ارکان سندھ اسمبلی کااظہار مذمت
کے الیکٹر ک نے لوڈشیڈنگ کے ذریعے شہریوں کو پریشان اور مسائل میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ اب اوور بلنگ کا اوچھا ہتھکنڈ ہ استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
ایک جانب بجلی کے نرخوں میں غیر منطقی اضافہ پہ اضافہ کیاجارہا ہے اور دوسری جانب شہریوں کو بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ، ارکان سندھ اسمبلی
کے الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی مسلسل ترسیل میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے ، ارکان سندھ اسمبلی
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے الیکٹر ک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا نوٹس لیں ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
کراچی ۔۔۔21، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سند ھ اسمبلی نے کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی طویل دورانیئے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے شہریوں کو پریشان اور مسائل میں مبتلا کرنے کے ساتھ ساتھ اب اوور بلنگ کا اوچھا ہتھکنڈ ہ استعمال کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک ایک جانب بجلی کے نرخوں میں غیر منطقی اضافہ پہ اضافہ کررہی ہے اور دوسری جانب شہریوں کو بجلی کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں اور تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے جس کے باعث کراچی کے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک شہریوں کو بجلی کی مسلسل ترسیل میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور ناکامیوں کا ازالہ کرنے اور بجلی کے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے کے الیکٹرک نے ماضی روش اختیار کی ہوئی ہے جس سے شہری نالاں ہیں اور ان کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹر ک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اورر بلنگ کا نوٹس لیاجائے اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بجلی کی مسلسل ترسیل اوراس میں حائل رکاوٹوں اور تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کا سختی سے پابند کیاجائے ۔