Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ فیصل کالونی ، کورنگی اور محمود آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا


شاہ فیصل کالونی ، کورنگی اور محمود آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا
 Posted on: 8/20/2015
شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور محمود آباد میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے، 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا
شاہ فیصل کالونی سے 7کارکنان اور کورنگی سے 2 اورمحمودآباد سے ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا
گرفتار شدہ ذمہ داران و کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں 
کراچی ۔۔۔20، اگست2015ء 
پولیس،رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے گزشتہ شب کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور محمود آباد کے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بغیروارنٹ کے چھاپے مارے اورایم کیوایم کے 9ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکنوں اعجاز ، رانا مقصود ولد عمر ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 107کے کارکنوں کمال ولد ہاشم کمال ، ارشد نوید ولد عمر، یونٹ 106کے کارکن الطاف حیدر ولد یاسین ، شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکنوں ندیم ولد ننھے خان اور ذیشان ولد بدر الدین کو گرفتار کرلیا ۔ سرکاری اہلکاروں نے کورنگی کے علاقے میں چھاپے مارکر ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے ایریا انچارج عمران اور یونٹ 70کے کارکن قاسم کو گرفتارکرلیا ۔ اسی طرح پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر یوسی 2کے کارکن عاطف فضل ولد محمد فضل کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے ۔ گرفتار کئے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور اب تک گرفتار کارکنان و ذمہ داران کے حوالے سے یہ معلوم نہیں ہوپارہا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے ۔ 


1/11/2025 2:42:05 AM