جناب الطاف حسین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی
نوجوان ، بزرگ ، خواتین اور کارکنان رشید گوڈیل کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں اور قرآنی آیات کا ورد کریں، الطاف حسین کی اپیل
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناب الطاف حسین کو رشید گوڈیل کے علاج ومعالجہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے
لندن۔۔۔20، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آج خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اورگزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت معلوم کی ۔جناب الطاف حسین نے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رشید گوڈیل کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں اور قرآنی آیات کا ورد کریں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے جناب الطاف حسین کو رشید گوڈیل کے علاج و معالجہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ رشید گوڈیل کی طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔
English Viewers