کہف الوریٰ اور محمد شاہد پاشا کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر مقرر کردیا گیا
فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 19 اگست 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ اور رابطہ کمیٹی کے رکن محمدشاہدپاشاکو رابطہ کمیٹی کاڈپٹی کنوینر مقررکردیاگیاہے۔ اس بات کافیصلہ آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔