ایم کیوا یم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے شہید ڈرائیور عبد المتین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی
نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، کارکنان سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔۔18اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدا لرشید گوڈیل کے شہید ڈرائیور عبد المتین کی نماز جنازہ سی پی برار مسجد شرف آباد میں اداکردی گئی ۔ عبد المتین کی نماز جنازہ میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ارکا ن عارف خان ایڈ وکیٹ ، عبد القادر خانزادہ ، سابق رکن صوبائی محمود عبد الرزاق ،مقامی سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان ، اہل محلہ سمیت شہید کے ہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہید کے اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا اور واقعہ کی مذمت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد عبد المتین شہید کا جسد خاکی انکے آبائی گاؤں بٹ گرا م روانہ کردیا گیا۔