Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نائن زیرو اور لیاقت نیشنل اسپتال میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے مسلسل فون پر رابطہ، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نائن زیرو اور لیاقت نیشنل اسپتال میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے مسلسل فون پر رابطہ، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی
 Posted on: 8/18/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا نائن زیرو اور لیاقت نیشنل اسپتال میں رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے مسلسل فون پر رابطہ، رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی
رشید گوڈیل کے علاج معالجہ کے لئے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو سختی سے تاکید
رشید گوڈیل کے ڈرائیور متین شہید کی میت ان کے آبائی گاؤں بٹگرام پہنچانے کے فوری انتظامات کریں۔ الطاف حسین
شہید ڈرائیور کی تجہیز وتکفین کے انتظامات اور گھر پر سوئم تک کھانے پینے کے اخراجات کیلئے مالی تعاون کریں۔ قائد تحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت 
لندن ۔۔۔ 18 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواورلیاقت نیشنل اسپتال میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے مسلسل فون پر رابطے میں ہیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان اورذمہ داران سے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی اورانہیں سختی سے تاکید کی کہ رشید گوڈیل کے علاج معالجہ اورہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے رشید گوڈیل کے ڈرائیور متین کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اوررابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ متین شہید کی میت ان کے آبائی گاؤں بٹگرام پہنچانے کے انتظامات کریں اورشہید ڈرائیور کی تجہیز وتکفین کے انتظامات کے سلسلے میں ان کے لواحقین کے ساتھ مکمل مالی تعاون کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہید ڈرائیورکے گھرپر سوئم تک کھانے پینے کے اخراجات کیلئے مالی تعاون کریں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈرائیورمتین شہیدکی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے اور شہید کے سوگوار لواحقین کویہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے

1/11/2025 2:41:01 AM