رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رشیدگوڈیل کی زندگی کیلئے دعا کریں۔ الطاف حسین
فائرنگ کے واقعہ میں رشیدگوڈیل کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
افسوسناک واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر مشاورت شروع کردی
لندن ۔۔۔ 18 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل پردہشت گردوں کی فائرنگ اور ان کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جناب الطا ف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رشیدگوڈیل کی زندگی کے لئے دعا کریں۔جناب الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعہ میں رشید گوڈیل کے ڈرائیورکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر مشاورت شروع کردی ہے۔
English Viewers