ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے لاپتا کارکن رضوان خان شانی کے چچا محمد مبین خان کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
محمد مبین خان مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم سی ای سی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، ذمہ داران ، کارکنان اور مرحوم کے عزیز واقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔16،ا گست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے لاپتہ کارکن رضوان خان شانی کے چچا محمدمبین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین )
دریں اثناء ایم کیوایم کے لاپتہ کارکن رضوان خان شانی کے چچا مبین خان مرحوم کو میوہ شاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ مرحوم کی نما ز جنازہ جامع مسجد مارٹن روڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیرا حمد ، ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ،کارکنان ، ہمدردوں اور مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔