پرامن اورجمہوری ماحول میں صدارتی انتخاب کے انعقادپر صدرمملکت آصف علی زرداری کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
عام انتخابات کی طرح حالیہ صدارتی انتخابات کے انعقادکاسہراجہاں دیگر شخصیات اورقومی اداروں کے سرجاتاہے وہاں صدرآصف علی زرداری کوبھی جاتاہے۔الطا ف حسین
صدر زرداری نے انتقال اقتدارکامرحلہ مکمل ثابت کردیاکہ وہ پاکستان کی تاریخ کے مکمل جمہوری صدرہیں
صدر زر داری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل کئے ،کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں کی، پانچ سال نہایت صبروتحمل کامظاہرہ کیا اورجمہوری رویہ اپنایاجس پرصدر زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔30جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پرامن اورجمہوری ماحول میں صدارتی انتخاب کے انعقادپراطمینان کااظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں خصوصاً صدرمملکت آصف علی زرداری کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آئین وقانون کے تحت انتقال اقتدارکے سلسلے میں عام انتخابات کی طرح حالیہ صدارتی انتخابات کے انعقادکاسہراجہاں دیگر شخصیات اورقومی اداروں کے سرجاتاہے وہاں صدرآصف علی زرداری کوبھی جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری نے تمام تردشواریوں اورمشکلات کے باوجوداپنے پورے پانچ سال جمہوری اندازمیں نہ صرف مکمل کئے بلکہ اپنے ہی دورمیں جمہوری اندازمیں انتقال اقتدارکامرحلہ مکمل کرکے انہوں نے ثابت کردیاکہ وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے اورمکمل جمہوری صدر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صدرآصف زر داری نے جمہوری سوچ وفکراپناتے ہوئے صدرمملکت کے اختیارات پارلیمنٹ کومنتقل کئے اور اپنے پانچ سالہ دورمیں کسی کے ساتھ بھی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی، پورے پانچ سال نہایت صبروتحمل کامظاہرہ کیا اورجمہوری رویہ اپنایاجس پر وہ صدرآصف زرداری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جناب الطا ف حسین نے نو منتخب صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے امیدظاہر کی کہ وہ ملک اورجمہوریت کومزیدمستحکم کرنے کیلئے مثبت اورمؤثراقدامات کریں گے۔