Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوامی نمائندوں نے ہمت وجرات کے ساتھ اپنے استعفے جمع کرواکر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، الطاف حسین


حق پرست عوامی نمائندوں نے ہمت وجرات کے ساتھ اپنے استعفے جمع کرواکر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 8/12/2015
حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
حق پرست عوامی نمائندوں نے ہمت وجرات کے ساتھ اپنے استعفے جمع کرواکر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ایک تحریک ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،الطاف حسین
حقوق کی جنگیں ،بزدلی سے نہیں بلکہ مضبوط قوت ارادی، مہارت اور جرات کے ساتھ لڑ کرہی جیتی جاسکتی ہیں، الطاف حسین
قومی اسمبلی کے ایوان میں ڈاکٹر فاروق ستارکی معرکۃ الآرا تقریرتاریخ کا حصہ بن چکی ہے،الطاف حسین
نائن زیروعزیزآباد اور اسلام آباد میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندوں اور شعبہ جات کے ارکان سے خطاب
لندن۔۔۔12، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے ہمت وجرات کے ساتھ اپنے استعفے جمع کرواکر پوری قوم کاسرفخر سے بلند کردیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباداور اسلام آباد میں حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندوں نے ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف جس طرح اپنے اپنے استعفوں کی جامع وجوہات بیان کی ہیں اور ماتھے پر شکن لائے بغیرمتعلقہ ایوانوں میں استعفے پیش کیے اس پر میں تمام حق پرست عوامی نمائندوں کو فرداً فرداً زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ جب انسان تمام ترخطرات اور خدشات کے باوجود ہمت وجرات کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہرمشکل آسان ہوجایاکرتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، حق پرستی کی یہ جدوجہد انتہائی مشکل اور دشوار گزار ہے اور اس راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا صرف ہمت وجرات اورثابت قدمی سے ہی مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حقوق کی جنگیں بزدلی سے نہیں بلکہ مضبوط قوت ارادی، مہارت اور جرات کے ساتھ لڑ کرہی جیتی جاسکتی ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈریں اور ایمانداری سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج میں یہ بات فخریہ انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے ایوان میں جو معرکۃ الآرا تقریر کی ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، اسے تاریخ میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا اور اس تاریخی تقریر پر میں اپنی ، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ساتھیوں اورپوری قوم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

1/11/2025 2:41:37 AM