نبیل گبول کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین پر قتل کی دھمکیوں کے الزام کوسراسرجھوٹ ، لغو،من گھڑت، بے بنیاداو رایم کیوایم کی قیادت کوبدنام کرنے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے وکلاء اس الزام کاجائزہ لے رہے ہیں اور اس الزام پرمبنی پٹیشن کی کاپی حاصل کرنےکے بعد اس الزام کاتفصیلی جواب دیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 11 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین پر قتل کی دھمکیوں کے الزام کوسراسرجھوٹ ، لغو،من گھڑت، بے بنیاداو رایم کیوایم کی قیادت کوبدنام کرنے کی کوشش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے وکلاء اس الزام کاجائزہ لے رہے ہیں اور اس الزام پرمبنی پٹیشن کی کاپی حاصل کرنے کے بعد اس الزام کاتفصیلی جواب دیاجائے گا۔
English