Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نبیل گبول احسان فراموشی نہ کریں اور اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا


نبیل گبول احسان فراموشی نہ کریں اور اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا
 Posted on: 8/11/2015
نبیل گبول احسان فراموشی نہ کریں اور اپنی اوقات میں رہیں، قاسم علی رضا
نبیل گبول، رینجرز کی سیکوریٹی کے حصول کیلئے سیاسی شعبدہ بازی کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں، قاسم علی رضا
سیکوریٹی کیلئے درخواست کرنانبیل گبول کا حق ہے لیکن اس مقصد کیلئے قائد تحریک الطاف حسین پربہتان تراشی کرنا سراسر گھٹیاپن اور احسان فراموشی ہے، قاسم علی رضا
سیاسی طور پر یتیم ہوجانے والے نبیل گبول احسان فراموشی اور منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، قاسم علی رضا
نبیل گبول، اخلاقی پسماندگی کامظاہرہ کرکے اپنے بزرگوں کی تربیت کا جنازہ نکال رہے ہیں، قاسم علی رضا
لندن۔۔۔11، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی ہرزہ سرائی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حوالہ سے بے بنیاد بہتان تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نبیل گبول احسان فراموشنہ نہیں کریں اوراپنی اوقات میں رہیں۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ نبیل گبول، رینجرز کی سیکوریٹی کے حصول کیلئے سیاسی شعبدہ بازی کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں جو ان کے گھٹیاکردار کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی طور پر یتیم ہوجانے والے نبیل گبول احسان فراموشی اور منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، نبیل گبول ،نجی محفلوں میں تو قائد تحریک جناب الطاف حسین کو مدبر سیاسی رہنما قراردیتے ہیں لیکن دوسری جانب ذاتی مفادات کے حصول کیلئے اخلاقی پسماندگی کامظاہرہ کرکے اپنے بزرگوں کی تربیت کا جنازہ نکال رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ اپنی سیکوریٹی کیلئے درخواست کرنانبیل گبول کا حق ہے لیکن اس مقصد کیلئے جناب الطاف حسین پربہتان تراشی کرنا سراسر گھٹیاپن اور احسان فراموشی ہے ۔ نبیل گبول کواپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے اور لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزئی سرائے کرنے کے بجائے اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔

12/19/2024 3:56:57 PM