منظور وسان کو نفسیاتی علاج کی اشد ضرورت ہے، رکن سندھ اسمبلی محمد حسین
سندھ کے عوام، منظور وسان کے خاندانی پس منظر اور کردار سے اچھی طرح واقف ہیں، محمد حسین
منظور وسان فطرتاً ذہنی مریض اورنشے کے باعث اول فول بکنا ا نکی عادت بن چکی ہے، محمد حسین
منظوروسان جیسے نفسیاتی مریض کوسندھ کی کابینہ میں شامل کرکے سندھ کے عوام سے سنگین مذاق کیاجارہا ہے، محمد حسین
منظور وسان کا سرکاری خرچ پر اچھے نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے، محمد حسین
کراچی ۔۔۔10، اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہاہے کہ صوبائی وزیرمنظور وسان نفسیاتی امراض کا شکار ہیں اور نفسیاتی علاج کی اشد ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ بھر کے عوام، منظور وسان کے خاندانی پس منظر اور کردار سے اچھی طرح واقف ہیں اور سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ منظور وسان فطرتاً ذہنی مریض اور منشیات کے عادی ہیں اور نشے کے باعث اول فول بکنا ا نکی عادت بن چکی ہے ۔ منشیات کے مسلسل اور کثرت استعمال کے باعث منظور وسان نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور نہ صرف اوٹ پٹانگ خواب دیکھتے رہتے ہیں بلکہ اکثروبیشتر میڈیا پر اپنی جگ ہنسائی کاسامان بھی فراہم کرتے رہتے ہیں۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہاکہ منظوروسان جیسے نفسیاتی مریض کوسندھ کی کابینہ میں شامل کرکے سندھ کے عوام سے سنگین مذاق کیاجارہا ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو مشورہ دیا کہ منظور وسان کا سرکاری خرچ پر اچھے نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج کرایا جائے تاکہ انہیں بری عادتوں اور بری باتوں سے نجات دلائی جاسکے ۔