کارکنان اورذمہ داران 13اور 14 اگست کوجشن آزادی منانے کیلئے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کردیں۔ الطاف حسین
عوام جناح گراؤنڈمیں 13 اور 14 اگست کو دوروزہ جشن آزادی کیلئے قومی پرچموں اوردیگر تیاریوں کے سلسلے میں عطیات جمع کرائیں۔ نائن زیروپررابطہ کمیٹی سے گفتگو
لندن ۔۔۔ 9 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں سے کہاکہ وہ 13اور 14 اگست کوجشن آزادی منانے کیلئے بھرپور طریقے سے تیاریاں شروع کردیں۔ انہوں نے یہ بات آج نائن زیروپررابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جناح گراؤنڈ میں 13 اور 14 اگست کوہونے والے دوروزہ جشن آزادی کے لئے قومی پرچموں اوردیگر تیاریوں کے سلسلے میں عطیات جمع کرائیں۔