Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/8/2015 1
ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ الطاف حسین
13 اور14 اگست کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشن آزادی کا دوروزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا
ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان بنایا،ہم ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں
ہم پر غداری کے کتنے ہی الزامات لگائے جائیں اور کیساہی ظلم وستم کیوں نہ کرلیاجائے ،کوئی بھی ظلم پاکستان سے ہمارا رشتہ ختم نہیں کرسکتا
ہم کسی ادارے سے محاذآرائی یاتصادم نہیں چاہتے اورسب سے بہترتعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم ظلم کوظلم کہتے رہیں گے 
ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ابتدائی ڈھانچے کوبنایا،اس کی تعمیر کی لیکن پاکستان کیلئے اپناسب کچھ قربان کرنے والوں کو قیام پاکستان کے بعدسے ہی نفرت وتعصب اورناانصافیوں کانشانہ بنایاگیا
پاکستان کے ابتدائی ڈھانچے کوبنانے والے مہاجروں کوسازش کے تحت سول سروسز سے نکالاگیا
ذوالفقارعلی بھٹوکے دورمیں سندھ میں دس سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے مہاجروں پراعلیٰ تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکئے گئے لیکن یہ کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے
مختلف ادوارمیں مہاجروں کاقتل عام کیاگیا لیکن کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت نے ان مظالم کے خلاف آوازبلندنہیں کی
انشاء اللہ ایم کیوایم قائم رہے گی اورایم کیوایم کوفناکرنے کی سازشیں اورکوششیں کرنے والے ناکام ونامرادہوں گے
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتنظیمی ذمہ داروں کے اہم اجلاس سے فون پر خطاب
اجلاس میں رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم کے سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی ۔۔۔ 8 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کا 68واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایاجائے گا اوراس سلسلے میں 13 اور14 اگست کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشن آزادی کا دوروزہ اجتماع منعقد کیا جائے گا۔جنا ب الطاف حسین نے اس بات کا اعلان آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرتنظیمی ذمہ داروں کے ایک اہم اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران شریک تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر پاکستان بنایا،ہم ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں،چاہے ہم پر غداری کے کتنے ہی الزامات لگائے جائیں اورہم پر کیساہی ظلم وستم کیوں نہ کرلیاجائے ،کوئی بھی ظلم وستم پاکستان سے ہمارے اس رشتہ کو ختم نہیں کرسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ابتدائی ڈھانچے کوبنایا،اس کی تعمیر کی لیکن پاکستان کیلئے اپناسب کچھ قربان کرنے والوں کو قیام پاکستان کے بعد سے ہی نفرت وتعصب اورناانصافیوں کانشانہ بنایاگیا،انہیں سازش کے تحت سول سروسز سے نکالاگیا،ذوالفقارعلی بھٹوکے دورمیں سندھ میں دس سال کے لئے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے مہاجروں پراعلیٰ تعلیم اورملازمتوں کے دروازے بندکئے گئے لیکن یہ کوٹہ سسٹم آج تک جاری ہے۔مختلف ادوارمیں مہاجروں کاقتل عام کیاگیا لیکن کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت نے ان مظالم کے خلاف آوازبلندنہیں کی۔ہم نے محروم مہاجروں کے حقوق کیلئے تحریک شروع کی توہمیں طرح طرح سے ظلم وستم کانشانہ بنایاگیا، ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ہردورمیں ہمارے خلاف ریاستی آپریشن کئے گئے۔آج بھی ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے ،ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اورانہیں گرفتارکرکے انہیں غائب کیا جا رہاہے۔ہم ان مظالم کے خلاف آوازبلندکررہے ہیں توہم پر غداری اورملک دشمنی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم کسی ادارے سے محاذآرائی یاتصادم نہیں چاہتے اورسب سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم ظلم کوظلم کہتے رہیں گے اورظلم پرخاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے مظالم کے خلاف آگاہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کوخطوط لکھنے کی بات کی تواس پر بہت شورکیاگیا۔اگراقوام متحدہ سے رجوع کرناغلط ہے تو دوروزقبل پاکستان کے دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورذی پر اقوام متحدہ سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کیوں کی ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم صوبہ کے قیام کی بات کرتے ہیں تواسے بھی غلط رنگ دیاجاتاہے،حالانکہ ہر ملک میں آبادیوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے نئے صوبے اورانتظامی یونٹس قائم کئے جاتے ہیں۔ نبی کریمؐ کی بھی حدیث ہے کہ آبادیوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے شہرآبادکرو۔ پھرنئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کوغلط کس طرح قراردیاجاسکتاہے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصر ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ سمجھ لیں کہ انشاء اللہ ایم کیوایم قائم رہے گی اورایم کیوایم کوفناکرنے کی سازشیں اورکوششیں کرنے والے ناکام ونامرادہوں گے۔انہوں نے تمام ارکان اسمبلی پر زوردیاکہ وہ شہداء کے لواحقین اوراسیروں اورلاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کریں۔
English


1/11/2025 1:45:27 AM