سابق صوبائی وزیر اور رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف کٹوائی جانے والی مزید 16 ایف آئی آرز میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے
ہم یہود و نصاریٰ، بھارت و را سے نہیں، ہم اللہ سے مدد مانگتے ہیں، رؤف صدیقی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو
مورخہ۔۔۔ 08 اگست 2015
ٍسابق صوبائی وزیر اور رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف کٹوائی جانے والی مزید 16 ایف آئی آرز میں انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ اس موقع پر رؤف صدیقی نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ اور انسدادِ دہشتگردی دونوں عدالتوں نے قبل از وقت گرفتاری ضمانت کی میری درخواستیں منظور کیں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم یہود و نصاریٰ، بھارت و را سے نہیں، ہم اللہ سے مدد مانگتے ہیں اور ہمارے لئے ہمارا اللہ ہی کافی ہے، ہمیں کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کٹوائی گئی معلوم ایف آرز کی تعداد 23 ہے، مزید ایف آئی آرز کا علم یا تو اللہ کو ہے یا حکومت یا پولیس کو۔ رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور میں پولیس کو قانون کی عملداری اور بہترین روایات پر چلایا، دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوط طبقے کی جماعت ایم اکیو ایم کا انحصار مکمل طور پر عدلیہ کے انصاف سے وابسطہ ہے۔