کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، چھاپوں، گرفتاریوں اور کارکنوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے اتوار 9 اگست کو دوپہر دو بجے لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کے سامنے ہوگا
لندن ۔۔۔ 7 اگست 2015ء
کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، چھاپوں، گرفتاریوں اورکارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کے واقعا ت کے خلاف ایم کیوایم یوکے کی جانب سے اتوار 9 اگست کو دوپہردو بجے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ایم کیوایم کو احتجاجی مظاہرے کی اجازت مل گئی ہے ۔ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داران وکارکنان احتجاجی مظاہرے کے انتظامات میں مصروف ہیں۔