ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستار کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی لیڈر مقررکردیاگیا
رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کوڈپٹی پارلیمانی لیڈرہوں گے۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 7 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آج اپنے ایک اجلاس میں ایک متفقہ فیصلے کے تحت ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستار کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی لیڈر مقررکردیاہے۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ایوان میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرہوں گے ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔