میں نے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے مہاجروں کوظلم وستم سے بچانے کامطالبہ سرے سے کیاہی نہیں۔الطاف حسین
جو لوگ بھی یہ جملہ مجھ سے منسوب کررہے ہیں وہ حقائق کومسخ کررہے ہیں۔ الطاف حسین
اگرمیں نے یہ الفاظ کہے ہوں کہ بھارتی فوج یابھارتی حکومت پاکستان آکرمہاجروں کی مددکرے اورانہیں ظلم وبربریت
سے نجات دلائے تومخالفین دنیاکے کسی بھی فورم پرمیری تقریرکے یہ جملے سنائیں۔الطاف حسین کاچیلنج
اگرالزامات لگانے والوں نے میری تقریر کے یہ جملے پیش کردیے تومیں اپنی گردن کٹانے کیلئے تیارہوں۔الطاف حسین
اگر الزامات لگانے والے یہ جملے نہ پیش کرسکیں تو وہ چلوبھرپانی میں ڈوب مریں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 3 اگست 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میں نے ڈیلاس میں ہونے والے ایم کیوایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن سے اپنے خطاب میں بھارتی فوج یابھارتی حکومت سے پاکستان آکرمہاجروں کوظلم وستم سے بچانے کامطالبہ سرے سے کیاہی نہیں، اور جو لوگ بھی یہ جملہ مجھ سے منسوب کررہے ہیں وہ حقائق کومسخ کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ یہ جملہ میری تقریرسے منسوب کررہے ہیں میں انہیں چیلنج کرتاہوں کہ اگرمیں نے اپنی تقریرمیں یہ الفاظ کہے ہوں کہ بھارتی فوج یابھارتی حکومت پاکستان آکرمہاجروں کی مددکرے اورانہیں ظلم وبربریت سے نجات دلائے تومخالفین دنیاکے کسی بھی فورم پرمیری تقریرکے یہ جملے سنائیں۔ اگرالزامات لگانے والوں نے میری تقریر کے یہ جملے پیش کردیے تومیں اپنی گردن کٹانے کے لئے تیارہوں اوراگر الزامات لگانے والے یہ جملے نہ پیش کرسکیں تو وہ چلوبھرپانی میں ڈوب مریں۔
وڈیو
English