چوہدری نثار کو سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔ طارق جاوید
لندن۔۔۔ 2اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن، پارٹی کے سینئر رکن، سابقہ ایم این اے ،سابقہ ایم پی اے اورسابق ایکٹنگ وزیر اعلیٰ سندھ طارق جاویدنے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف ہرذہ سرائی کے جواب میں کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے جناب الطاف حسین کے ایم کیو ایم یوایس اے کے 19ویں کنوینشن سے خطاب کو بڑی توجہ اور یکسوئی سے سنا ہے۔ لہذا رینجرز کے خود ساختہ قانون کے مطابق رینجرز کے اعلیٰ حکام چوہدری نثار کے خلاف جناب الطاف حسین کی تقریر کو بغور سننے اور اس کے نکات کو ذہن نشین کرنے اور پھر دھرانے پر فوری طور پر غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے بہت سارے اقتباسات) (excerptsبھی سنائے اس طرح سے انہوں نے جناب الطاف حسین کے خطاب کو ان لوگوں تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوئے جو رات زیادہ ہونے کی وجہ سے تقریر نہیں سن سکے تھے لہذا انہوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ اس وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے قمرمنصور ممبر رابطہ کمیٹی کی طرح گرفتار کر کے انہیں رینجرز کے ٹارچر سیل میں ڈالا جائے۔