Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن کا ڈیلاس میں باقاعدہ آغاز ہوگیا


ایم کیو ایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن کا ڈیلاس میں باقاعدہ آغاز ہوگیا
 Posted on: 8/1/2015 1
ایم کیو ایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن کا ڈیلاس میں باقاعدہ آغاز ہوگیا 
کنونشن میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ، امریکہ کے ذمہ داران،کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت 
پاکستان میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ندیم نصرت
ایم کیو ایم امریکہ کے آرگنائزر جنید فہمی نے مزید صوبوں کے قیام کی ضرورت اور اہمیت سے متعلق قائدتحریک الطاف حسین کالیکچرپیش کیا
قائدتحریک الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان و ذمہ داران اپنا بھرپور کردارادا کریں۔بابرغوری
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین آج بروزہفتہ پاکستان وقت رات 2بجے کنونشن سے اہم خطاب کریں گے 
ڈیلاس۔۔۔یکم ؍اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے19 ویں سہ روزہ سالانہ کنونشن کا آغازجمعہ کی شام امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ہو گیا۔ سہ روزہ کنونشن کی افتتاحی تقریب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل، پاکستان سے آئے ہوئے حق پرست اراکین پارلیمنٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کنونشن میں امریکہ کے22سے زائد شہروں سے ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان، ذمہ داران اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔کنونشن کا موضوع ’’ مزید صوبے ۔۔۔ مضبوط پاکستان‘‘ ہے۔ کنونشن کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے ۔ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے ،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایم کیوایم کے مرکز اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کہف الوری اور قمر منصور کو گرفتار کیا گیا مگر بے بسی یہ ہے کہ ہمیں سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز پربغیر وارنٹ کے غیر قانونی چھاپہ کیوں مارا گیا؟ ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم عام آدمی تک اختیارات کی منتقلی چاہتی ہے جب تک عام آدمی کو بااختیار نہیں بنایا جاتا حالات میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرقی پاکستان کے بنگالی عوام کو اگر انکے حقوق دے دئیے جاتے تو پاکستان دو لخت نہ ہوتا۔اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے 2002ء میں جناب الطاف حسین کی دی گئی فکری نشست کا متن شرکاء کوپڑھ کر سنایا جس میں پاکستان کی تعمیر ترقی اور استحکام کیلئے مزید صوبوں کے قیام کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق حق پرست وزیر بابر غوری نے کنونشن کے شاندار انتظامات پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان و ذمہ داران اپنا بھرپور کردارادا کریں۔ اس موقع پر کنونشن کیلئے تیارکئے گئے خصوصی مجلہ کااجراء بھی کیاگیا۔ کنونشن کے دوسرے سیشن میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ تمام ونگزاورچیپٹرزکی میٹنگ، تنظیمی امتحان اور خصوصی مہمانوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔کنونشن میں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت، رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی ،رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد، سابق ارکان سندھ اسمبلی عارف صدیقی ،وکیل احمدجمالی اورسابق ڈپٹی میئرکراچی متین یوسف نے بھی شرکت کی۔ آج بروزہفتہ یکم اگست کوکنونشن کا دوسرا روز ہوگاجس کے پہلے سیشن میںیوتھ، خواتین اورچیپٹرانچارجزاپنی اپنی پریزینٹیشن دیں گے ۔ پہلے سیشن کے اختتام پر ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف ایک مظاہرہ کیاجائے گا۔ جس کے بعدجنرل سیشن ہوگا جس میں ذمہ داران وکارکنان کے ساتھ ڈیلاس اوردیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باشندے شریک ہوں گے۔ہفتہ کواس جنرل سیشن سے ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق شام چاربجے قائدتحریک الطاف حسین لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے ۔اس موقع پرپاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تیارکی گئی دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔عشائیہ کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9بجے ملازمت اورکاروبار،کمیونیکیشن اینڈمیڈیاسیل اورسیاسی آگاہی کے بارے میں ورکشاپ ہوگا۔دوسرے روزکے اختتامی سیشن میں ایم کیوایم امریکہ کی تنظیمی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا۔ اتوار2 اگست کوکنونشن کاتیسرا اورآخری دن ہوگا۔تیسرے روزمختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسنادتقسیم کی جائیں گی اوریونٹوں کی کمیٹیوں اورچیپٹرز کی تنظیم نوبھی کی جائے گی۔ 

1/11/2025 2:32:42 AM