رینجرز اور پولیس نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124 کے کارکن انیس ولد حنیف، ایلڈرز ونگ کے کارکن محمد اعجاز کے داماد محمد جاوید اور انکے صاحبزادے محمد علی خان اور لیاقت آباد سیکٹر یونٹ کمیٹی کے رکن محمد آصف کو گرفتار کرلیا
ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کی اندھا دھند بلا جواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا شدید احتجاج
ایم کیوایم کے کارکنوں او رہمدردوں کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت گرفتار کر کے انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے
آج ہمارے ملک کی جمہوری حکومت ماضی کی مارشل لا ء کی حکومتوں سے بدتر ہیں
لندن۔۔31-7-2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کی اندھا دھند بلا جواز گرفتاری، نامعلوم مقامات پر منتقلی اور گرفتاریوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پراسرر خاموشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے ملک کے آئین اور قانون کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپر یشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنوں او رہمدردوں کو ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت گرفتار کر کے انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے جن سے پور ے کراچی میں خوف وہراس کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آج علی الصبح رینجرز کے اہلکاروں نے لیاقت آباد میں چھاپہ مار کر یونٹ کمیٹی کے رکن محمد آصف کو بلاجواز گرفتار کر لیا اسی طرح سے گذشتہ روز فیڈر بی ایر یا یونٹ 148میں سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد نے ایم کیوایم ایلڈرز ونگ کے کارکن محمد اعجاز کے داماد محمد جاوید انکے صاحبزادے محمد علی خان کو انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔ سادہ لباس میں سرکاری اہلکاروں کی شہر میں پراسرا ر چھاپے اور گرفتار یوں کاسلسلہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے ۔گذشتہ روز ان اہلکاروں نے ایم کیوایم اور نگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن انیس ولد حنیف کے گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان غیر آئینی او رغیر قانونی اقدامات سے ملک میں جمہوری حکومت کے دعویٰ کا پول کھل گیا ہے ۔ آج ہمارے ملک کی جمہوری حکومت ماضی کی مارشل لا ء کی حکومتوں سے بدتر ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنوں او رہمدردوں کی گرفتاری اور ان پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے او راس ٹارگٹڈ آپر یشن کے وائرے کو حقیقی دہشت گردوں او رملک دشمنوں کی سمت کیا جائے ۔