ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ہفتہ کو ایم کیوایم امریکہ کے تین روزہ سالانہ کنونشن سے انتہائی اہم خطاب کریں گے
قائدتحریک الطاف حسین اپنے خطاب میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں انتہائی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کرینگے
جناب الطاف حسین کایہ خطاب ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کو شام 4بجے اورلندن کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کو رات 10بجے ہوگا۔ جبکہ پاکستان میں اس وقت رات کے 2بجے ہوں گے
کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ،وہاں آباد پاکستانی عمائدین ،صحافی، قلمکار، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے
جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب ایم کیوایم ویب ٹی وی پرپوری دنیامیں براہ راست دیکھا جاسکے گا
ایم کیوایم امریکہ کے تمام ذمہ داران وکارکنان کنونشن کے انتظامات کے سلسلے میں رات دن مصروف ہیں
لندن ۔۔۔ 30 جولائی 2015ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ہفتہ یکم اگست کی شب ایم کیوایم امریکہ کے تین روزہ سالانہ کنونشن سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔ اپنے اس خطاب میں جناب الطاف حسین پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں انتہائی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کریں گے۔یہ سالانہ کنونشن امریکہ کے شہر ڈیلاس میں جمعہ سے شروع ہوگا جوتین روزتک جاری رہے گا۔ کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان ،وہاں آباد پاکستانی عمائدین ،صحافی، قلمکار ،دانشوراورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔کنونشن کا موضوع ’’ نئے صوبوں کاقیام ۔۔۔ پاکستان کااستحکام ‘‘ ہے ۔ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کنونشن کے دوسرے روز یعنی ہفتہ یکم اگست کو لندن سے بذریعہ فون خطاب کریں گے۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق شام 4بجے اورلندن کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 10بجے ہوگا۔ جبکہ پاکستان میں اس وقت رات کے 2بجے ہوں گے۔جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب ایم کیوایم کے ویب ٹی وی live.mqm.org http:// پرپوری دنیامیں براہ راست دیکھاجاسکے گا ۔ دریں اثناء ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورامریکہ کی تمام ریاستوں کے مقامی یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان کنونشن کے انتظامات کے سلسلے میں رات دن مصروف ہیں اوراس حوالے سے ان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہاہے۔