محمد تحسین خان (مرحوم) کے فاتحہ سوئم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی و دیگر کی شرکت
کراچی :۔۔30؍ جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ کونسل آف پروفیشنلز کے انچارج طحہٰ خان کے والد محمد تحسین خان (مرحوم)کا فاتحہ سوئم جمعرات کو مرحوم کی رہائشگاہ خیابان راحت ، فیز 6ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بعد نماز عصر تا مغرب منعقد ہوا۔فاتحہ سوئم کے موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ،ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل( سی ای سی ) کے ارکان، حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سید ، صدر ایم کیو ایم لیگل ایڈ محفوظ یار خان ، ایم کیو ایم ڈی سی آر سی کے ارکان ، ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیزاوقارب نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔