محمد تحسین خان مرحوم کو گذری قبرستان فیز 4 ڈی ایچ اے میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم سی ای سی کے انچارج وسیم اختر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی شرکت
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کی جانب سے تعزیت کی
کراچی :۔29؍ جولائی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ کونسل آف پروفیشنلز کے انچارج طحہٰ خان کے والد محمد تحسین خان کو گذری قبرستان فیز 4ڈی ایچ اے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ محمد تحسین خان (مرحوم)کی نماز جنازہ علی مسجد خیابان محافظ فیز 6ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ( سی ای سی )کے انچارج وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر ،سی ای سی کے ارکان و سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس، ایم کیو ایم ڈی سی آر سی کے انچارج و سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید اختر بلگرامی و ارکان ، ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن سیکٹر کے انچارج و اراکین کے علاوہ مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔ بعد ازاں حق پرست رکن سندھ اسمبلی آنسہ سمیتاافضال سید نے مرحوم کی رہائشگاہ جاکر سی او پی کے انچارج طحہٰ و دیگر سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اور محمد تحسین خان مرحوم کے انتقال پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے دلی تعزیت کی۔علاوہ ازیں محمد تحسین خان (مرحوم)کا فاتحہ سوئم مرحوم کی رہائشگاہ مکان نمبر:90/1، اسٹریٹ نمبر 20خیابان راحت ، فیز 6ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بعد نماز عصر تا مغرب منعقد ہوگا ۔خواتین کیلئے مرحوم کی رہائشگاہ پر انتظام کیا گیا ہے ۔