کونسل آف پروفیشنلز کے انچارج طحہٰ خان کے والد تحسین خان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
طحہٰ خان سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔۔29جولائی2015ء
متحدہ قومی موومٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کونسل آف پروفیشنلز کے انچارج طحہٰ خان کے والد تحسین خان کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے طحہٰ خان سمیت مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے سے دلی تعزیت ہمدردی اظہار کر تے ہوئے کہاکہ دکھ اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔( آمین)